مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) توحیدورسالت کا اقرار اسلام کی بنیاد ہےاور اسی پر نجات کا دارومدار ہے۔ (2) اللہ کی...
اردو حاشہ:
(1)
توحیدورسالت کا اقرار اسلام کی بنیاد ہےاور اسی پر نجات کا دارومدار ہے۔
(2)
اللہ کی ربویت پر راضی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ربویت پر ایسا ایمان ہو جیسے ایمان کا حق ہے۔
یہ احساس کہ تمام نعمتیں وہی ہمیں دے رہا ہے اور مسلسل ہماری ضرورت کی ہر چیز بہم پہنچا رہا ہے اس سے شکر اور محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اس لیے مومن کی اللہ سے محبت بے مثال ہوتی ہے۔
یہ محبت اس کا مزید قرب حاصل کرنے کے لیے ہر نیکی پر آمادہ کرتی اور ہر گناہ سے اجتناب پر مجبور کرتی ہے۔
اس کے بعد ساری امیدیں اللہ ہی سے وابستہ ہو جاتی ہیں جس کو یہ مقام حاصل ہوجائے وہ یقیناً اللہ کی رحمت سے جنت میں جائے گا۔
(3)
اسلام کو اپنا دین تسلیم کرلینا یہ ہے کہ یہ یقین پیدا ہو جائےکہ اس دین کی ہر بات حق اور ہر ہدایت بعینہ درست ہے جس میں کسی قسم کی کوئی خامی اور خرابی نہیں۔
غیر مسلموں کا کوئی عقیدہ، کوئی رسم ورواج اور کوئی ادب اسلام کی عظیم تہذیب سے برتر نہیں۔
جب یہ احساس پیدا ہو جاتا ہے پھر یہ ممکن نہیں رہتا کہ ہم کسی معاملہ میں رہنمائی کے لیے غیر مسلموں کی طرف دیکھیں بلکہ ہر شعبۂ حیات اورزندگی کے ہر پہلو میں اسلام کی تعلیمات سے رہنمائی ملتی ہے اور اس پر دل مطمئن ہوتا ہے۔
حقیقت میں یہی وہ ایمان ہے جو آجکل کے اکثر مسلمانوں میں مفقود ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کا ہر معاشرہ عملی طور پر غیر مسلم معاشرہ بنا ہوا ہے اور اسلام کی برکات سے محروم ہے۔
(4)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت پر راضی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہی اسلام کی اصل تعبیر ہے جس پر عمل کرنا ہمارا مقصود ہے۔
گزشتہ انبیاء کرامؑ کی شریعتیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
ہمیں ان پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں۔
اس طرح کسی امتی کا یہ مقام نہیں کہ اس کی ہر بات آنکھ بند کرکے مان لی جائے۔
مسلمانوں کی اجتماعیت کا مرکز ومحور صرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔
جیسے کہ علامہ اقبالؒ نے فرمایا ؔ
بہ مصطفی برساں خویش راکہ دیں ہمہ اوست اگر بہ او نہ رسیدی تمام بولہبی ست
خود کو مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاؤ کیونکہ انہی کی ذات سراپا دین ہے۔
اگر تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک نہیں پہنچتے تو باقی سب کچھ ابو لہب ہی کا طریقہ ہے،

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 721