مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) قیامت کے دن شفاعت ہوگی۔ سب سے پہلے انبیاٰکرام علیہم السلام شفاعت کرینگے ان کے بعد...
اردو حاشہ:
(1)
قیامت کے دن شفاعت ہوگی۔
سب سے پہلے انبیاٰکرام علیہم السلام شفاعت کرینگے ان کے بعد درجہ بدرجہ مومنوں کو شفاعت کی اجازت ملے گی۔
(2)
شفاعت صرف وہی شخص کریگا جسے اللہ کی طرف سے اجازت ملے گی اور وہ شفاعت بھی محدود تعداد میں کچھ افراد کے حق میں کرسکے گا قرآن مجید کا حافظ جو اس کی تعلیمات پر عمل کرنے والا ہو شفاعت کرے گا۔
شہید بھی شفاعت کرینگے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ شہید کی شفاعت اس کے عزیز واقارب میں سے ستر افراد کے حق میں قبول کی جائے گی۔
دیکھے:
(جامع الترمذي، فضائل الجهاد، باب في الشهيد، حديث: 1663)
(3)
وسیلہ جنت کے سب سے بلند اور عظیم ترین مقام کا نام ہے اور افضل ترین انسان یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص ہے۔ (صحيح مسلم، الصلاة، باب استجاب القول مثل قول الموذن لمن سمعه۔
۔
۔
۔
الخ، حدیث: 384)
(4)
مقام محمود سے مراد شفاعت کبری کا وہ مقام ہے جو صرف خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مخصوص ہے۔
اس موقع پر تمام اوّلین وآخرین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرینگے۔
(5)
مسنون دعا صرف اسی قدر ہے جو حدیث میں ذکر ہوئی۔
بعض لوگ مسنون دعاؤں میں اپنی طرف سے اضافہ کرلیتے ہیں یا مختلف مواقع کے لیے اپنی طرف سے دعائیں بنا لیتے ہیں۔
ایسی خود ساختہ دعاؤں اور اضافوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 722