🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اذان کی طرح اقامت اکہری اور دہری دونوں طرح ثابت ہے۔ (2) اگر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اذان کی طرح اقامت اکہری اور دہری دونوں طرح ثابت ہے۔

(2)
اگر اذان اکہری ہو تو اقامت بھی اکہری ہوگی جیسا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی روایات میں ہے جبکہ (قَدْقَامَتِ الصَّلٰوةِ)
 کے الفاظ کہے جائیں گے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں حضرت بلال کو یہی حکم تھا کہ وہ اذان کے کلمات دوباراور اقامت کے الفاظ ایک ایک بار کہیں۔
اور یہی افضل وبہتر ہے۔
لیکن اگر اذان دہری کہی جائے تو اقامت بھی دہری کہی جائے گی۔
جیسا کہ ابومحذورہ ؓ کی روایت میں ہے لہٰذا اکہری اذان کے ساتھ دہری اقامت کہنا درست نہیں۔ (والله اعلم)
  ديكهے:
 (صحيح البخاري، الأذان،   باب بدء الأذان، حديث: 606، 603)
وسنن ابي داؤد، الصلاة، باب في الاقامة، حديث: 511، 510)

(3)
یہ روایت صحیح روایات کے ہم معنی ہے، اس لیے بعض حضرات نے اس کو صحیح کہا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 732