مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جن اعمال کو قرب قیامت کی علامت قرار دیا گیا ہے وہ ناپسندیدہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جن اعمال کو قرب قیامت کی علامت قرار دیا گیا ہے وہ ناپسندیدہ ہیں یعنی یہ اعمال وہ لوگ کریں گے جودین کی اصل روح سے بےگانہ اور دین کی صحیح تعلیمات سے ناواقف ہوں گے۔
(2)
مسجدوں میں فخر کے دو مطلب بیان کیے گیے ہیں:
* ایک تو یہ کہ مسجدوں میں یہ دین سیکھنے سکھانے یا ذکر وتلاوت اور نماز میں مشغول ہونے کے بجائے ایسی باتوں میں مشغول ہوجائیں گے جن میں ایک دوسرے پر مال ودولت وغیرہ میں کثرت پر فخر کا اظہار ہوگا جو مسجد سے باہر بھی نہیں کرنا چاہیے۔
* دوسرا مطلب یہ ہے کہ مسجدوں کی تعمیر میں فخر کریں گے۔
ان کی توجہ مسجد کی آبادی اور نماز باجماعت کی پابندی کی طرف ہونے کے بجائےمسجدوں کی ظاہری شان و شوکت کی طرف ہوگی۔
یہ دونوں کام برے ہیں اور ان سے اجتناب ضروری ہے۔
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو جس عنوان کے تحت ذکر کیا ہے اس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان کے نزدیک حدیث کا دوسرا مطلب زیادہ صحیح ہے۔
(3)
باب کا عنوان تشيید المساجد ہے۔
اس تشيید کے دو مطلب ہیں:
ایک لمبی چوڑی عمارتیں بنانا جیسے کہ ہم آج کل دیکھتے ہیں کہ مسجدیں تو بہت وسیع بنائی جاتی ہیں عمارت بلند وبالا تیار کی جاتی ہے لیکن نماز کے وقت بمشکل ایک آدھ صف پُر ہوتی ہے جبکہ اصل اہمیت اس بات کو ہے کہ ہر نماز کے وقت تمام مسلمان مسجد میں آ کر نماز پڑھیں پھر اگر ضرورت محسوس کی جائے تو مسجد میں مزید جگہ شامل کرلی جائے۔
تشيید کا دوسرا مطلب ہے عمارت کو چونا گچ بنانا، قدیم زمانے میں عمارت کو محفوظ بنانے کا یہ طریقہ تھا۔
آج کل بہتر سے بہتر سیمنٹ سریا وغیرہ استعمال کیا جاتا ہے سنگ مرمر اور ٹائلوں سے دیواروں اور چھت کو مزین کیا جاتا ہے جب کہ اس سے زیادہ ضرورت ایمان اور تقوی کو مضبوط کرنے کی اور مسجدوں میں پابندی سے حاضر ہونے کی ہے البتہ مقامی موسمی حالات کے لحاظ سے تعمیر میں مناسب حفاظتی تدابیر کا خیال رکھنا منع نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 739