🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) (حيطان) حائط کی جمع ہے جس کے لغوی معنی چار دیواری کے ہیں۔ اہل عرب باغوں...
اردو حاشہ: (1) (حيطان)
حائط کی جمع ہے جس کے لغوی معنی چار دیواری کے ہیں۔
اہل عرب باغوں کے گرد چار دیواری بناتے تھے اس لیے باغ کو بھی حائط کہا جاتا ہے۔
اس حدیث میں اگر حائط سے مراد چار دیواری ہوتو یہ مطلب ہوگا کہ اس خالی جگہ پر کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا ہے۔
اگر حائط سے باغ مراد ہوتو کوڑا کرکٹ یا گوبر وغیرہ ڈالنے کا مقصد اس سے کھاد کا فائدہ حاصل کرنا ہی ہوسکتا ہے۔

(2)
روایت ضعیف ہے اس لیے اس سے وہ مسئلہ ثابت نہیں ہوتا جو اس میں بیان کیا گیا ہے۔
تاہم خشک زمین پر نماز پڑھنا جائز ہے کیونکہ ساری زمین کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم (اور آپ کی امت)
کے لیے سجدہ اور پاک بنا دیا گیا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 744