🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حضرت محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ صغار صحابہ میں سے ہیں، یعنی جب انھوں نے...
اردو حاشہ:
(1)
حضرت محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ صغار صحابہ میں سے ہیں، یعنی جب انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تھی تو ان کا بچپن کا دور تھا۔
جب کلی کرنے کا یہ واقعہ پیش آیا اس وقت حضرت محمود کی عمر پانچ سال تھی۔
اس سے محدثین نے یہ اصول اخذ کیا ہے کہ جو بچہ پانچ سال کی عمرمیں کسی محدث سے حدیث سنے اس کا سماع معتبر ہے۔
یہ بچہ بڑا ہو کر یہ حدیث روایت کرسکتا ہے اور وہ روایت قبول کی جائے گی۔
بشرطیکہ کوئی اور ایسا سبب نہ پایا جائے جس سے حدیث ضعیف ہوجائے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کنوئیں میں کلی فرمانا برکت کے لیے تھا۔
آپ کے لعاب دہن سے متعدد مواقع پر برکت کا ظہور ہوا ہے جو حدیث اور سیرت کی کتابوں میں مذکور ہے۔
دیکھے:
(صحیح البخاری، العلم، باب متی یصح سماع الصغیر، حدیث: 77)
اس سے مقصد محض دل لگی اور بچے کو خوش کرنا تھا لہٰذا بچوں سے ایسی دل لگی جس سے انھیں پریشانی نہ ہو جائز ہےاور یہ بزرگانہ شفقت کا ایک لطیف انداز ہے۔

(4)
حضرت عتبان رضی اللہ عنہ کے گھر ایک نشیبی جگہ تھی۔
بارش کے موقع پر وہاں سے پانی گزرتا تھا جس سے راستہ بند ہوجاتا تھا اور پانی میں سے گزر کر مسجد میں پہنچنا دشوار ہوجاتا تھا۔
اس قسم کے عذر کے موقع پر گھر میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
مسجد میں حاضری واجب نہیں۔
لیکن معمولی بارش کونماز باجماعت سے پیچھے رہ جانے کا بہانہ بنا لینا درست نہیں۔

(5)
جس کو دعوت دی جائے وہ اپنے ساتھ کسی اور کو بھی لاسکتا ہے۔
بشرطیکہ یہ یقین ہو کہ میزبان کو اس سے زحمت نہیں ہوگی بلکہ خوشی ہوگی۔
ورنہ بلائے ہوئے مہمان کے ساتھ بن بلائے چلے جانا درست نہیں میزبان کو حق ہے کہ اسے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے۔ دیکھیے: (صحيح البخاري، الاطعمة، باب الرجل يدعي الي طعام فيقول:
وهذا معي، حديث: 5461)

(6)
جس کو بلایا گیا ہو اسے بھی گھر میں داخل ہوتے وقت اجازت لیکر داخل ہونا چاہیے۔

(7)
گھر میں نماز کے لیے ایک جگہ مقرر کرلینا جائز ہے۔

(8)
کسی اچھے کام کی ابتداء کے موقع پر کسی نیک اور بزرگ شخصیت سے ابتدا کروانا درست ہے۔

(9)
نفل نماز باجماعت ادا کرنا جائز ہے نماز تہجد باجماعت کے متعدد واقعات کتب احادیث میں مروی ہیں۔ دیکھیے: (صحيح البخاري، التهجد، باب تحريض النبي صلی اللہ علیہ وسلم علي قيام اليل۔
۔
۔
۔
، حدیث: 1129)
اور زيرمطالعہ حدیث کے مطابق چاشت کی نماز جماعت سے ادا کی گئی۔

(10)
قرآن مجید میں حکم ہے کہ کھانے کے لیے جس وقت بلایا گیا ہو اسی وقت جانا چاہیے بہت پہلے جا کر کھانا تیار ہونے کا انتطار کرنا اچھا نہیں۔ (سورہ احزاب آیت: 53)
زیر مطالعہ حدیث میں جو واقعہ مذکور ہے اس میں پہلے سے کھانے کا پروگرام نہیں تھا۔
جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے تو کھانا تیار کیا جانے لگا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی گئی کہ تھوڑا انتظار فرمالیں۔
یہ صورت قرآن مجید میں مذکورہ صورت سے مختلف ہے۔
حدیث میں جس کھانے کے لیے (خزيرة)
کا لفظ استعمال ہوا ہے وہ ایک خاص قسم کا کھانا ہے جو اس دور میں عرب میں رائج تھا۔
گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے کرکے بہت سے پانی میں پکاتے تھے جب خوب گل جاتا تو اس میں آٹا ڈال دیتے تھے اور تیار ہونے پر پیش کرتے تھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 754