مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نماز میں بندہ اللہ تعالی کے حضور اپنی بندگی کا اظہار کرتا ہے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نماز میں بندہ اللہ تعالی کے حضور اپنی بندگی کا اظہار کرتا ہے لہٰذا اس وقت سامنے تھوکنا اس ادب واحترام کے منافی ہے جس کا اختیار کرنا ایسے موقعوں پر ضروری ہے۔
(2)
اللہ تعالی کے نمازی کے سامنے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔
(3)
اس سے بعض لوگوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اللہ تعالی کی ذات ہر جگہ موجود ہے۔
اس مسئلہ میں صحیح موقف یہی ہے کہ اللہ تعالی اپنی ذات کے لحاظ سے آسمانوں سے اوپر عرش عظیم پر ہے لیکن اس کا علم قدرت اور رحمت ہر شے کو محیط ہے۔
محدثین کرام کا یہی مسلک ہےجس کے دلائل قرآن وحدیث میں اپنے اپنے مقام پر موجود ہیں جیسے اللہ تعالی کا فرمان ہے:
﴿الرَّحْمَٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ﴾ (طه: 5)
”وہ رحمٰن ہے جس نے عرش پر قرار پکڑا ہے۔“
جبکہ حدیث میں اس کی دلیل مشہور ومعروف حدیث جاریہ ہے۔
حضرت معاویہ سلمی کہتے ہیں کہ میری ایک لونڈی تھی جو احد پہاڑ اور جوانیہ کے درمیان میری بکریاں چرایا کرتی تھی۔
ایک دن میں نے دیکھا کہ ایک بھیڑیا آیا اور بکریوں میں سے ایک کو اٹھا کر لے گیا۔ (مجھے اس کی غفلت پر غصہ آیا)
تو میں نے اس کو زور سے تھپڑ مارا۔ (پھر مجھے ندامت محسوس ہوئی)
تو میں نے خدمت نبوی میں حاضر ہو کر یہ واقعہ بیان کردیا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے سخت ناپسند کیا۔
میں نے خواہش ظاہر کی کہ کیا میں اسے آزاد نہ کردوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ لونڈی کو بلا لاؤں۔
جب وہ خدمت اقدس میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا:
اللہ تعالی کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا:
اللہ تعالی آسمان میں ہے۔
آپ نے سوال کیا کہ میں کون ہوں؟ لونڈی نے جواب دیا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔
یہ سن کر آپ نے مجھے حکم دیا کہ ”میں لونڈی کو آزاد کردوں کیونکہ یہ مومنہ ہے۔“
(صحيح مسلم، المساجد، باب تحريم الكلام في الصلاة۔
۔
۔
۔
۔
، حدیث: 537)
نيز الله تعالي اپنے علم، قدرت، رحمت اور حفاظت کے ساتھ اپنے نیک بندوں کا ساتھ دیتا ہے۔
فرمان الہی ہے:
﴿وَقَالَ اللَّهُ إِنِّي مَعَكُمْ ۖ﴾ (المائدة: 12)
”اور اللہ نے فرمایا میں تمھارے ساتھ ہوں۔“
حافظ ابن کثیر ؒ فرماتے ہیں:
یعنی اپنی حفاظت اور مدد کے ساتھ۔
ارشاد باری تعالی ہے ﴿وَاللَّهُ مُحِيطٌ بِالْكَافِرِينَ﴾ (البقره: 19)
اور الله تعالی کافروں کو گھیرنے والا ہے (اپنی قدرت ومشیت سے۔)
حافظ ابن کثیر ؒ اللہ تعالی کے ارشاد مبارک:
﴿قَالَ لَا تَخَافَا ۖ إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَىٰ﴾ (طه: 46)
اللہ تعالی نے فرمایا:
تم بالکل خوف نہ کھاؤ میں تمھارے ساتھ ہوں اور سنتا دیکھتا رہوں گا ۔
کی تفسیر میں لکھتے ہیں:
یعنی اپنی نصرت وتائید وحفاظت کے ساتھ تمھارے ساتھ رہوں گا۔
اس معنی کی وضاحت کے لیے ویگر فرامین الہی اور احادیث نبویہ بکثرت موجود ہیں۔
”وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَلِکَ۔“

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 763