🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) ’’کیا کچھ‘‘ سے مراد ان نمازوں کا بہت زیادہ ثواب اور ان کی برکات ہیں۔ (2)...
اردو حاشہ:
(1)
  ”کیا کچھ“ سے مراد ان نمازوں کا بہت زیادہ ثواب اور ان کی برکات ہیں۔

(2)
یہ برکات اور رحمتیں صرف اسی صورت میں حاصل ہوسکتی ہیں کہ یہ نمازیں باجماعت ادا کی جائیں۔

(3) (حَبوًا)
کے معنی ہیں:
ہاتھوں کے سہارے چلنا یا گھٹنوں یا سرینوں کے بل گھیسٹ گھسٹ کر چلنا۔
مطلب یہ ہے کہ اگر لوگوں کو ان نمازوں کی اہمیت کا کما حقہ احساس ہو جائے تو کبھی ان سے غیر حاضر نہ رہیں خواہ مسجد تک آنے میں انھیں کتنی ہی تکلیف اور مشقت برداشت کرنی پڑے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 796