🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) نماز کے انتظار میں مسجد میں بیٹھنا بہت عظیم عمل ہے۔ (2) گھٹنا ستر میں شامل...
اردو حاشہ:
(1)
نماز کے انتظار میں مسجد میں بیٹھنا بہت عظیم عمل ہے۔

(2)
گھٹنا ستر میں شامل نہیں۔

(3)
اللہ تعالی مومن بندوں کے نیک اعمال سے خوش ہوتا ہے۔

(4)
اللہ تعالی فرشتوں سے ہم کلام ہوتا ہے۔
کلام اللہ کی صفت ہے وہ جب چاہتا ہے جس سے چاہتا ہےکلام فرماتا ہے قیامت کے دن ہر انسان سے براہ راست کلام فرمائے گا اور حساب لے گا اہل جنت سے اپنی خوشنودی کے اظہار کے لیے کلام فرمائے گا۔

(5)
اللہ تعالی فرشتوں سے ہم کلام اس لیے ہوتا ہے کہ انھوں نے ہی اللہ تعالی کے سامنے ایک روز کہا تھا کہ آدم کی اولاد تیری نافرمانی کرے گی خون بہائے گی اور فساد برپا کرے گی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 801