🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) نما ز میں قبلے کی طرف منہ کرنا فرض ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿فَوَلِّ وَجْهَكَ...
اردو حاشہ:
(1)
نما ز میں قبلے کی طرف منہ کرنا فرض ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ﴾ (البقرۃ: 144)
 ”(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم )
اپنا چہرہ مسجد حرام (احترام والی مسجد)
کی طرف پھیر لیجئے۔
اور (اے مومنو!)
تم جہاں بھی ہو۔ (نماز میں)
اپنے چہرے اس کی طرف کیا کرو۔“

(2)
مسجد حرام سے مراد وہ مسجد ہے۔
جس میں خانہ کعبہ واقع ہے۔
اس مسجد کے اندر نماز پڑھتے ہوئے۔
کعبہ شریف کی طرف منہ کرنا ضروری ہے۔
کیونکہ اصل قبلہ وہی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ شریف کے قریب دو رکعت نماز ادا کی۔
پھر فرمایا۔
یہ قبلہ ہے۔ (صحیح البخاری، الصلاۃ، باب قوله تعالی واتخذو من مقام إبراهيم مصليٰ، حدیث: 398)
 بیت اللہ سے دور نماز پڑھتے ہوئے صرف اسی سمت کا اندازہ کرلینا کافی ہے۔
کیونکہ انسان اپنی طاقت کے مطابق ہی حکم کی تعمیل کا مکلف ہے۔
ارشاد ربانی ہے۔
﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾  (البقرة: 286)
 ”اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ زمہ داری عائد نہیں فرماتا۔“

(3)
نفلی نماز سواری پر ادا کرتے ہوئے اگر چہرہ کسی دوسری طرف بھی ہوجائے۔
تو کوئی حرج نہیں۔
نماز درست ہے۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر نفل نماز ادا کرلیتے تھے۔
خواہ آپ کا چہرہ مبارک کسی طرف ہوتا۔
اور وتر بھی سواری پر پڑھ لیتے تھے۔
البتہ فرض نماز سواری پرادا نہیں کرتے تھے۔ (صحیح البخاری، الوتر، باب الوتر فی السفر، حدیث: 1000)
 وصحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب جواز الصلاة النافلة علی الدابة فی السفر حیث توجھت، حدیث: 700)
 تاہم آغاز میں سواری کا رخ قبلہ کی طرف کر لیا جائے۔
جیسا کہ ابو داؤد کی روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس طرح کرنے کی صراحت ہے۔ (سنن أبی داؤد، صلاۃ السفر، حدیث: 1225)
نماز شروع کرنے کے بعد سواری کا رخ پھر جدھر بھی ہوجائے کوئی حرج نہیں۔

(4)
نماز شروع کرتے وقت، رکوع کرتے وقت، اور رکوع سے اُٹھ کر بھی رفع الیدین کرنا سنت ہے۔
جیسے کہ اگلے باب میں بیان ہوگا۔
دیکھئے: (حدیث 858 و859)
 
(5)
کانوں تک ہاتھ اُٹھانا بھی درست ہے۔
اور کندھوں تک بھی (حوالہ مذکورہ بالا)
نماز شروع کرتے وقت اللَّهُ أَكْبَرُ کہنا تکبیر تحریمہ کہلاتا ہے۔
کیونکہ اس سے نمازی پرکچھ پابندیاں لگ جاتی ہیں۔
اور تحریم کا مطلب پابندی لگانا ہوتا ہے۔
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ (مفتاح الصلاة الطهور وتحريمها التكبير وتحليلها التسليم)
”پاکیزگی (وضو)
نماز کی چابی ہے۔
اور اس کی پابندیاں عائد کرنے والی چیز تکبیر ہے۔
اور پابندی ختم کرنے والی چیز سلام ہے۔“ (جامع الترمذي، الطہارۃ، باب ما جاء أن مفتاح الصلاۃ الطھور، حدیث: 3)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 803