🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کو علم کا اس قدر شوق تھا کہ خود رسول...
اردو حاشہ:
(1)
صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کو علم کا اس قدر شوق تھا کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لیتے تھے۔
اور یہ انتظا ر نہیں کرتے تھے۔
کہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیان فرمایئں۔
البتہ بعض اوقات اس خیال سے توقف کرتے تھے۔
کہ یہ سوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار محسوس نہ ہو۔
اور بلا ضرورت سوال کرنے سے بھی پرہیز کرتے تھے۔

(2)
گناہوں سے فاصلہ کردینے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور توفیق کے ساتھ گناہوں سے محفوظ رکھے۔
اور ہم گناہوں کا ارتکاب تو درکنار ان کے قریب بھی نہ پھٹکیں۔

(3)
گناہوں کو میل کچیل سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
اس لئے انتہائی صفائی کو سفید کپڑے کی صفائی سے تشبیہ دی گئی ہے۔
کیونکہ سفید کپڑے کو زیادہ توجہ اور اہتمام سے صاف کیا جاتا ہے۔
کہ اگر معمولی سا بھی داغ یا دھبہ رہ گیا تو بہت بُرا محسوس ہوگا۔
مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام چھوٹے بڑے گناہ معاف فرما دے۔

(4)
گناہ جہنم میں لے جانے کا باعث ہیں۔
ان سے روح بے چینی محسوس کرتی ہے۔
جس طرح جسم ظاہری گرمی سے بے چینی محسوس کرتا ہے۔
اس لئے گناہوں سے صفائی کےلئے زیادہ ٹھنڈی اشیاء کا ذکر کیا گیا ہے۔
کہ دل کو ٹھنڈ اور تسکین حاصل ہوجائے۔

(5)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم معصوم تھے۔
لیکن اظہار عبودیت کےلئے اور امت کو تعلیم دینے کےلئے استغفار فرماتے تھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 805