🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) (هَمزٌ) کا مطلب ہے کہ دوسرے کے جسم میں ہاتھ کی انگلیاں زور...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1) (هَمزٌ)
 کا مطلب ہے کہ دوسرے کے جسم میں ہاتھ کی انگلیاں زور سے چبھونا جس سے اسے تکلیف محسوس ہو۔
موتہ ایک بیماری ہے جو شیطان کے اثر سے ہوتی ہے۔
اور جنون یا مرگی کے دورے سے مشابہ ہے۔
اس میں انسان کو اپنا ہوش نہیں رہتا۔
دورہ ختم ہونے پرمریض پوری طرح ہوش وحواس میں آ جاتا ہے۔

(2) (نفث)
سے پھونک مارنے کا وہ انداز مراد ہوتا ہے۔
جسے دم کرتے ہوئے اختیار کیا جاتا ہے۔
فحش شاعری گندے گانے اور بے ہودہ اشعار شیطان کی ترغیب کا نتیجہ ہیں۔
جن کا کوئی فائدہ نہیں۔
البتہ اخلاقی اور معاشرتی خرابیاں اور نقصانات واضح ہیں۔
اس لئے ان کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرنا ضروری ہے۔ (نفث)
کا مطلب وسوسہ بھی ہو سکتا ہے۔

(3) (نفخ)
 سے مراد پھونک مارنے کا وہ انداز ہے۔
جیسے کسی چیز میں ہوا بھری جاتی ہے۔
یا زور سے کسی چیز پر پھونک ماری جاتی ہے۔
دعا میں اس سے مراد فخر وتکبر کی کیفیت ہے۔
جس کی وجہ سے انسان دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔
اور خود کو ان سے برتر محسوس کرتا ہے۔
اس کی وجہ سے اور بہت سی اخلاقی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 808