مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس سے ثابت ہوا کہ سورۃ فاتحہ پڑھنا نماز کا رکن ہے۔ جس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس سے ثابت ہوا کہ سورۃ فاتحہ پڑھنا نماز کا رکن ہے۔
جس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔
(2)
”کوئی نماز نہیں“ کا مطلب ہے کہ فرض اور نفل نماز امام، مقتدی اور اکیلے کی نماز سب کا ایک ہی حکم ہے۔
یعنی سب کے لئے سورہ فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہے۔
(3)
بعض حضرات اس حدیث کو آیت مبارکہ ﴿فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ﴾ (المزمل: 20)
کے خلاف تصور کرتے ہیں۔
آیت کا ترجمہ یہ ہے۔
”پڑھوقرآن میں سے جو آسان ہو“ حقیقت یہ ہے کہ آیت مبارکہ اس حدیث شریف سے متعارض نہیں ہے۔
جیسے کہ آیت کے ابتدائی حصے سے واضح ہوتا ہے۔
آیت کا مفہوم یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین سمیت رات کو کئی کئی گھنٹے تہجد پڑھتے تھے۔
اب اس حکم میں تخفیف کردی گئی ہے۔
اب چھ یا آٹھ گھنٹے نماز پڑھنا ضروری نہیں۔
بلکہ ہر شخص اپنی ہمت اور شوق کے مطابق کم یا زیادہ وقت تک تہجد پڑھ سکتا ہے۔
اس کا سورہ فاتحہ کے وجوب سے کوئی تعارض نہیں۔
آیت اور حدیث کو ملا کرمسئلہ واضح ہوجاتا ہے۔
سورہ فاتحہ لازماً پڑھو۔
اس کے بعد باقی قرآن میں سے جتنا آسانی سے پڑھ سکو پڑھ لو۔
ویسے بھی سورہ فاتحہ اتنی مشکل نہیں کہ اسے آسانی سے پڑھی جانے والی قراءت کے حکم کے خلاف سمجھا جائے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 837