مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سورہ فاتحہ نماز کارکن ہے۔ مقتدی اور...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سورہ فاتحہ نماز کارکن ہے۔
مقتدی اور اکیلے دونوں پر فرض ہے۔
کہ سورۃ فاتحہ پڑھیں۔
(2)
نقص دو طرح کا ہوتا ہے۔
مثلا ایک انسان کا بازو یا پاؤں کٹ جائے تو انسان زندہ رہ سکتاہے۔
اگرچہ وہ ناقص ہوگا۔
لیکن اگر کسی کا سر کاٹ دیا جائے۔
یا دل نکال دیا جائے تو وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔
سورہ فاتحہ نہ پڑھنے سے ہونے واے نقص کو عام طور پر پہلی قسم کا نقص قرار دیا جاتا ہے۔
لیکن یہ قول درست نہیں کیونکہ مرفوع حدیث سے ثابت ہے کہ سورہ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ (لَاتَجْزِي صَلَاةٌ لَايُقْرَاءُ فِيْهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ)
”جس نماز میں سورہ فاتحہ نہ پڑھی جائے۔
وہ کفایت نہیں کرتی۔“
(صحیح ابن خذیمة، الصلاۃ، جماع أبواب الأذان والإقامة، با ب الذکر الدلیل علی أن الخداج۔
۔
۔
ھو النقص الذی لاتجزیٔ الصلواۃ معه، حدیث: 490)
کفایت نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایسی پڑھی ہوئی نماز کافی نہیں دوبارہ پڑھنے پڑے گی۔
(3) (پڑھنا) (إِقْرَاء بِهَا فِي نَفْسِكَ)
دل میں پڑھ لے۔
اس کا مطلب زبان کو حرکت دیے بغیر دل میں سوچنا نہیں۔
کیونکہ اسے قراءت (پڑھنا)
نہیں کہا جاتا۔
بلکہ اس طرح پڑھنا مراد ہے۔
کہ ساتھ کھڑا ہوا نمازی آواز نہ سنے۔
اس طرح پڑھنا استماع اور انصات کے خلاف بھی نہیں ہے۔
جیسا کہ قراۃ فاتحہ خلف الامام کو استماع اور انصات کے خلاف باور کرا کے اس حکم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے انکار کیا جاتا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 838