مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فائده: اس تفصیل سے تین سکتے۔ (تھوڑا خاموش رہنا) معلوم ہوتے ہیں۔ ایک سکتہ تکبیر تحریمہ کے...
اردو حاشہ:
فائده:
اس تفصیل سے تین سکتے۔ (تھوڑا خاموش رہنا)
معلوم ہوتے ہیں۔
ایک سکتہ تکبیر تحریمہ کے بعد (جس میں حمد وثنا پڑھی جاتی ہے۔)
دوسراسکتہ سورۃ فاتحہ کے خاتمے پر (تاکہ امام کا سانس درست ہوجائے نیز آمین اور قراءت قرآن کے درمیان امتیاز ہوجائے۔)
تیسرا سکتہ قراءت سے فراغت کے بعد رکوع میں جانے سے قبل (اس کا مقصد بھی سانس درست کرنا ہے۔)
بعض لوگ کہتے ہیں کہ امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ امام کے ساتھ ساتھ اپنے جی میں نہ پڑھے۔
بلکہ ان سکتات میں سے کسی ایک سکتے میں پڑھ لے۔
لیکن یہ موقف اس لئے صحیح نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سکتے اس مقصد کےلئے نہیں کیے تھے۔
اس لئے یہ نہایت مختصر ہوتے تھے۔
علاوہ ازیں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے بھی ان سکتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا التزام نہیں کیا۔
اس لئے صرف سکتات میں ہی سورۃ فاتحہ پڑھنے کی اجازت دینے والے موقف کی کوئی مضبوط بنیاد نہیں ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 845