🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ان دونوں روایات سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ سورۃ فاتحہ کے علاوہ تلاوت...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ان دونوں روایات سے معلوم ہوتا ہے۔
کہ سورۃ فاتحہ کے علاوہ تلاوت کی ممانعت جہری نمازوں میں ہے۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں۔ (فَلَا تَقْرٌءوا بِشَئٍْ مِّنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ إِلَّابِاُمِّ الْقُرْآنِ) (سنن ابی داؤد، الصلاۃ، ابواب تفریع استفتاح الصلاۃ، باب من ترک القراءت فی صلاته بفاتحة الکتاب، حدیث: 824)
 ”جب میں جہری قراءت کروں تو صرف سورۃ فاتحہ پڑھا کرو۔“
 البتہ صحیح مسلم کی ایک حدیث میں مذکور ہے۔
کہ ایسا ہی واقعہ کسی سری نماز میں بھی پیش آیا تھا۔
کہ ظہر یا عصر کی نماز میں کسی مقتدی نے ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نا پسندیدگی کا اظہار فرمایا۔
  (صحیح مسلم، الصلاۃ، باب نہي المأموم عن جھرۃ بالقراۃ خلف إمامه، حدیث 398)

(2)
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح مسلم کی شرح میں اس حدیث پر جو عنوان ذکر فرمایا ہے۔
اس سے اشارہ ملتا ہے کہ مقتدی نے سورۃ الاعلیٰ بلند آواز سے پڑھی تھی۔
کشمکش کے الفاظ سے بھی اس کا اشارہ ملتا ہے۔
واللہ اعلم۔

خلاصہ یہ ہے کہ جہری نماز میں سورۃ فاتحہ کے بعد مقتدی کو کچھ نہیں پڑھنا چاہیے۔
البتہ سری نماز میں دوسری سورت پڑھ سکتا ہے۔
لیکن بلند آواز سے نہ پڑھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 849