🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس سے معلوم ہوا کہ مقتدی کو اس وقت آمین کہنی چاہیے۔ جب...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس سے معلوم ہوا کہ مقتدی کو اس وقت آمین کہنی چاہیے۔
جب امام آمین کہے اگرچہ مقتدی کی قراءت امام سے آگے پیچھے ہی ہو۔

(2)
اس سے امام کا بلند آواز سے آمین کہنا ظاہر ہوتا ہے۔
کیونکہ مقتدی اس کی آواز سن کر آمین کہیں گے۔

(3)
نمازی کی آمین کا فرشتوں کی آمین سے مل جانے کا کیا مطلب ہے۔
؟ اس کی تشریح مختلف انداز سے کی گئی ہے۔

(الف)
     وقت میں موافقت یعنی جس وقت فرشتے آمین کہیں اس وقت نمازی آمین کہیں۔

(ب)
       خلوص میں موافقت۔
فرشتوں کا ہر عمل اخلاص کے ساتھ محض اللہ کی رضا کےلئے ہوتا ہے۔
اگر نمازی بھی اسی طرح اخلاص کےساتھ آمین کہے تو اس کے گناہ معاف ہوجایئں گے۔

(ج)
       خشوع میں موافقت- آمین دعا ہے اور دعا میں خشوع قبولیت کا باعث ہے۔
فرشتوں کے اعمال میں خشوع پایا جاتا ہے۔
اسی طرح مومن کی دعا اور خصوصاً آمین میں خشوع اور ادب واحترام ہونا چاہیے۔

(4)
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ حدیث اس عنوان کے تحت ذکر کی ہے (باب جھر المأموم بالتأمین۔)
”مقتدی کا بلند آواز سے آمین کہنا“ (صحیح البخاري، الأذان، باب جھر المأموم بالتأمین، حدیث: 782)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 851