🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نماز شروع کرتے وقت ہاتھ اُٹھانا (رفع الیدین کرنا) بالاتفاق مسنون ہے۔ (2)...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نماز شروع کرتے وقت ہاتھ اُٹھانا (رفع الیدین کرنا)
بالاتفاق مسنون ہے۔

(2)
اس حدیث میں کندھوں تک ہاتھ اٹھانے کا ذکر ہے۔
دوسری احادیث میں کانوں تک ہاتھ اٹھانا مذکور ہے اس لئے دونوں طرح سنت ہے۔
کبھی کندھوں تک ہاتھ اُٹھا لینے چاہییں۔
کبھی کانوں تک۔

(3)
رکوع جاتے وقت رکوع سے سر اٹھاتے وقت اور تیسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت بھی رفع الیدین مسنو ن ہے۔

(4)
حافظ زین الدین ابو الفضل عبد الرحیم عراقی رحمۃ اللہ علیہ نے ”تقریب الأسانید“ میں فرمایا ہے۔
رفع الیدین کی حدیثیں پچاس صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین سے مروی ہیں۔
جن میں حضرات عشرہ مبشرہ بھی شامل ہیں۔ (طرح التشریب، 254/2)
ان میں سے صحاح ستہ میں مندرجہ ذیل صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین سے رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت کی رفع الیدین کی احادیث مروی ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عمر (صحاح ستہ)
۔
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ (صحاح ستہ، سوائے ترمذی)
۔
حضرت وائل بن حجررضی اللہ تعالیٰ عنہ (صحاح ستہ، سوائے ترمذی)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ابن ماجہ، ابوداؤد)
حضرت عمیر بن حبیب لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ابن ماجہ)
حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ابن ماجہ، ابوداؤد، ترمذی)
حضرت ابو اسید ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ابن ماجہ، ابوداؤد)
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ابن ماجہ، ابوداؤد)
حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ابن ماجہ، ابوداؤد)
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ترمذی، ابوداؤد)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ابن ماجہ، ابوداؤد)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ابن ماجہ)
حضرت جابر بن عبداللہ (ابن ماجہ)
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوداؤد)
حضرت ابو قتادہ بن ربعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ترمذی)
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے متعدد صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے اسمائے گرامی ذکر کیے ہیں۔
جن سے رفع الیدین کی احادیث مروی ہیں۔
ان میں سے اکثر کےنام مذکورہ بالا حضرات میں شامل ہیں۔
انھوں نے ان کے علاوہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام بھی ذکر کیے ہیں۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ، بہیقی رحمۃ اللہ علیہ، دارقطنی رحمۃ اللہ علیہ، اور طبرانی رحمۃ اللہ علیہ نے بعض دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین سے بھی یہ مسئلہ روایت کیا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 858