🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فائدہ: تسمیع (سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ) تمحید (رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ) اور دیگر دعاؤں میں منفرد امام اور...
اردو حاشہ:
فائدہ:
تسمیع (سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ)
 تمحید (رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ)
  اور دیگر دعاؤں میں منفرد امام اور مقتدی سب ہی شریک ہوں۔
احادیث کے عموم کا یہی تقاضا ہے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، مالک، عطاء، ابو داؤد، ابو بردہ، محمد بن سیرین، اسحاق اورداؤد رحمۃ اللہ علیہ کا میلان اسی طرف ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (نیل الاوطار، باب ما یقول فی رفعه من الرکوع وبعد انتصابه، ۔ 279/2)
جبکہ کچھ لوگ دوسری طرف بھی گئے ہیں۔
جیسے کہ امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول بیان ہوا ہے۔
لیکن پہلی صورت ہی راجح ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 877