مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ اس لئے سجدہ میں جاتے وقت پہلے گھٹنے نہیں...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
اس لئے سجدہ میں جاتے وقت پہلے گھٹنے نہیں بلکہ ہاتھ زمین پر رکھنے چاہییں۔
جیسا کہ حضرت ابو ہریرہرضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو ایسے نہ بیٹھے جیسے کہ اونٹ بیٹھتا ہے۔
چاہیے کہ اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے رکھے۔“ (سنن ابی داؤد، الصلاة، باب کیف یضع رکبتیه قبل یدیه، حدیث: 840)
نیز صحیح بخاری میں ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے رکھا کرتے تھے۔ (صحیح البخاري، الأذان، باب: 128)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کی سند جید ہے۔
جیسا کہ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ اور زرقانی نے لکھا ہے۔
اور حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کو حدیث وائل کی نسبت قوی تر لکھا ہے۔
دیکھئے: (تمام المنة: 194، 193)
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی ترجیح بھی یہی ہے کہ سجدے میں جاتے ہوئے اونٹ کی مشابہت سے بچتے ہوئے ہاتھ زمین پر رکھنے چاہییں۔
عام محدثین اور حنابلہ اسی کے قائل ہیں۔
مگر احناف اور شوافع حضرت وائل رضی اللہ تعالیٰ عنہ والی (ضعیف)
روایت پر عامل ہیں۔
اور پہلے گھٹنے رکھتے ہیں۔
تفصیل کےلئے دیکھئے:(تحفة الأحوذي تمام المنة)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 882