🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سات اعضاء پرسجدہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سجدے میں یہ ساتوں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سات اعضاء پرسجدہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سجدے میں یہ ساتوں اعضاء زمین پر لگنے چاہییں۔

(2)
ناک اور ماتھے کو ایک اعضاء اس لئے شمار کیا گیا کیونکہ اگلی حدیث میں اس کےلئے ”چہرے“ کا لفظ آیا ہے۔

(3)
سجدہ کرتے وقت اگر بال زمین پر لگتے ہوں تو پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔
بالوں کپڑوں وغیرہ کو زمین پر موجود معمولی سی گردوغبار سے بچانے کی کوشش میں سجدے اور اس کے اذکار کی طرف توجہ نہیں رہتی۔
جو نماز میں نقص کا باعث ہے۔

(4)
بالوں کوسمیٹنے کا مطلب اس کا جوڑا بنانا بھی ہے۔
جو نماز میں منع ہے عورتوں کو بھی چاہیے کہ نماز میں چوٹی کو جوڑے کی طرح نہ لپیٹیں۔
بلکہ لٹکی رہنے دیں۔

(5)
وضو کرنے کےلئے قمیض وغیرہ کے جو بازو چڑھائے گئے ہوں نماز شروع کرنے سے پہلے انھیں کھول لیا جائے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 884