🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ دیگر محققین نے صحیح اور حسن قرار دیا ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھيے:
 (الموسوعة الحدیثة مسند إمام أحمد بن حنبل: 73/5، حدیث: 2895، وصفة الصلاة للألبانی، وسنن ابن ماجة بتحقیق الدکتور بشارعواد: 164، 163/2، حدیث: 898)
بنا بریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل حجت اور قابل عمل ہے۔

(2)
یہ دعا قدرے مختلف الفاظ سے جامع الترمذی اور سنن ابوداؤد میں بھی موجود ہے۔
ذیل میں ان دونوں روایات کے مطابق بھی دعا درج کی جاتی ہے۔
تاکہ آ پ ان میں سے جس طریقے سے چاہیں دعا پڑھ سکیں۔

(الف)
 (اللهم اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْنِي، وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي،)
 (جامع الترمذي، الصلاة، باب ما يقول بين السجدتين، حديث: 284)
”اے اللہ! میری مغفرت فرما۔
مجھ پر رحم کر، میرے نقص دور فرما، مجھے ہدایت دے، اور مجھے رزق دے۔“

(ب)
  (اللهم اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَعَافِنِي، وَاجْبُرْنِي، وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي،)
”اے اللہ! میری مغفرت فرما۔
مجھ پر رحم کر۔
مجھے عافیت بخشا۔
مجھے ہدایت دے۔
اور مجھے رزق دے۔“
 (سنن ابوداؤد، الصلاۃ، باب الدعاء بین السجدتین، حدیث: 850)

(3)
اس دعا کا پڑھنا سنت ہے۔
مگر کچھ لوگ اس سے غافل ہیں۔
بلکہ زیادہ ہی غافل ہیں۔
امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ اس پر اس انداز میں افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
”لوگوں نے صحیح احادیث سے ثابت شدہ سنت کوچھوڑ رکھا ہے۔
اس میں ان کےمحدث فقیہ مجتہد اور مقلد سبھی شریک ہیں۔
نہ معلوم یہ لوگ کس چیز پر تکیے کئے ہوئے ہیں۔“ (نیل الاوطار: 293/3)
نیز شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ اور کچھ دیگر علماء اور ائمہ کم از کم (رَبِّ اغْفِرْ لِي)
پڑھنے کو واجب قرار دیتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 898