🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدو مسائل: (1) (دندنة) اس کلام کو کہتے ہیں۔ جو سمجھ میں نہ آئے اس کا مطلب...
اردو حاشہ:
فوائدو مسائل:

(1) (دندنة)
 اس کلام کو کہتے ہیں۔
جو سمجھ میں نہ آئے اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے آپ کی طرح لمبی لمبی دعایئں نہیں آتیں۔
میں تو مختصر سی دعا مانگتا ہوں۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دعا کو پسند فرمایا کیونکہ یہ مختصر اور جامع ہے۔
اور سب سے اہم چیز بلکہ عبادات کا مقصود ہی یہ ہے۔
کہ آخرت میں اللہ کی رضا حاصل ہوجائے۔

(3) (حولھا ندندن)
”ہم بھی اس کے بارے میں گنگناتے ہیں۔“
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری لمبی چوڑی دعاؤں کا مقصو د بھی یہی ہے کہ دنیا اور آخرت میں اللہ کی رضا حاصل ہواور اس کے غضب سے محفوظ رہیں۔

(4)
صوفیا میں جو مشہور ہے۔
کہ ہم صرف اللہ کی محبت کی وجہ سے عمل کرتے ہیں۔
جنت کی خواہش میں یا جہنم کے خوف سے نہیں کرتے۔
یہ سوچ درست نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے عظیم ترین اور مقرب ترین بندے ہیں۔
بندے پر اللہ کے حقوق اور اللہ سے محبت کےآداب سے جس قدر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واقف تھے۔
کوئی اوراس مقام تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی دعا کی اور جہنم سے پناہ مانگی۔
کیونکہ جنت اللہ کی نعمتوں کا نام ہے۔
اور جنت میں اللہ کا دیدار ہوگا۔
اس لئے جنت سے اعراض اصل میں اللہ کے قرب سے اعراض ہے جو محبت الٰہی کے منافی ہے۔
اور جہنم سے بے خوفی اللہ ک غضب سے بے خوفی ہے۔
جو اہل ایمان کا شیوہ نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 910