🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ باب میں تینوں روایات ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سنداً ضعیف ہیں۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ باب میں تینوں روایات ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سنداً ضعیف ہیں۔
جبکہ مسئلہ فی نفسہ درست ہے۔
کیونکہ یہ دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے۔
دیکھئے: (مسند احمد، 236/6 وسنن ابی داؤد، التطوع، باب فی صلاۃ اللیل، حدیث: 1345)
غالباً اسی وجہ سے دیگر محققین نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (صحیح ابن ماجه حدیث: 920، 919، 918)

(2)
سامنے کی طرف سلام کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح دونوں طرف سلام پھیرتے وقت چہرہ پوری طرح پھیرا جاتاہے۔
اس طرح نہیں پھیرا بلکہ تھوڑا سا دایئں منہ پھیرا، جیسے حدیث: 914 کے فوائد میں ذکر ہوا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 920