🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین بدعت سے اس قدر احتیاط فرماتے تھے کہ...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین بدعت سے اس قدر احتیاط فرماتے تھے کہ بظاہر معمولی نظر آنے والے امور میں بھی سنت پر من عن عمل کرنا ضروری سمجھتے تھے۔

(2)
غیر واجب اور مستحب کو واجب کی طرح اختیار کرلینا درست نہیں۔
ایسے معاملات میں کبھی کبھار دوسرے طریقے پر بھی عمل کرلینا چاہیے۔

(3)
شیطان انسان کو افراط وتفریط دونوں طریقوں سے گمراہ کرتا ہے۔
نفل کو فرض کا درجہ دینا بھی ایک غلو ہے۔
اس لئے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے شیطان کا حصہ قرار دیا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 930