مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اگر نمازی ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں اسے خیال ہوکہ کوئی آگے سے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اگر نمازی ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں اسے خیال ہوکہ کوئی آگے سے گزر سکتا ہے تو اسے سترہ ضرور رکھ لینا چاہیے۔
(2)
دیوار یا ستون بھی سترہ بن سکتا ہے۔
(3)
نمازی اور سترے کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہیے۔
ورنہ سترے کا مقصد فوت ہوجائےگا۔
(4)
اگر کوئی شخص نمازی اور سترے کے درمیان سے گزرنا چاہے تو اسے اشارے سے روکنا چاہیے نہ رکے تو سختی سے روکنا چاہیے۔
اگردھکا دینا پڑے تو اس طرح ہی روک دے، لڑنے، سے یہی مراد ہے۔
(5)
گزرنے والے کو شیطان کہنے کا مطلب یہ ہے كه وہ شیطان کے بہکانے کی وجہ سے یہ کام کر رہا ہے یا مطلب یہ ہے کہ اس کے ساتھ شیطان ہے جو اسے گزرنے پرمجبور کر رہا ہے جیسے کہ اگلی روایت میں ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 954