مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جنازے کی طرح لیٹنے کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح جنازہ نمازیوں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جنازے کی طرح لیٹنے کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح جنازہ نمازیوں کے سامنے رکھا ہوتا ہے۔
کہ ایک طرف سر اور ایک طرف پاؤں ہوتے ہیں۔
میں بھی اسی طرح لیٹی ہوتی تھی۔
کہ ایک طرف سر ہوتا تھا اور پاؤں اس جگہ ہوتے تھے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کرنا ہوتا تھا۔
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرنا چاہتے تو ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا پاؤں سمیٹ لیتی تھیں۔
دیکھئے۔ (صحیح البخاري، الصلاۃ، باب التطوع خلف المرأۃ، حدیث: 513)
(2)
اگر نمازی کے سامنے کوئی لیٹا ہو تو اس کا وہ حکم نہیں جو آگے سے گزرنے والے کا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 956