🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) گزشتہ حدیثوں سے معلوم ہوچکا ہے کہ سوئے ہوئے انسان کے پیچھے نماز...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
گزشتہ حدیثوں سے معلوم ہوچکا ہے کہ سوئے ہوئے انسان کے پیچھے نماز پڑھنا جائزہے۔
اس حدیث سے اس کے برعکس معلوم ہوتاہے۔
اس لئے اس نہی کو تنزیہ طور پر محمول کیا جائےگا۔
یعنی اس سے اجتناب بہتر ہے۔
جبکہ اس سے نماز کے خشوع اور توجہ میں فرق آتا ہو۔

(2)
جب سامنے کچھ لوگ بیٹھے باتیں کر رہے ہوں تب بھی نماز سے توجہ ہٹتی ہے اس لئے ایسی جگہ نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 959