حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [صحیح بخاری 4826]، [صحیح مسلم 5863] فقہ الحدیث ➊ اللہ کو تکلیف دینے کا مطلب یہ...
تخریج الحدیث:
[صحیح بخاری 4826] ،
[صحیح مسلم 5863]
فقہ الحدیث
➊ اللہ کو تکلیف دینے کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کی اس حرکت پر اللہ تعالیٰ سخت ناراض ہوتا ہے۔
➋ مطلقاً زمانے کو برا کہنا، یعنی گالیاں وغیرہ دینا ممنوع ہے، کیونکہ زمانے کا خالق اللہ تعالیٰ ہے، اس سے یہ مفہوم بھی نکل سکتا ہے کہ اعتراض کرنے والا زمانے کے خالق یعنی اللہ تعالیٰ پر اعتراض کر رہا ہے۔ «معاذ الله»
➌ دہریہ عقائد والے کفار زمانے کو برا کہتے تھے، جیسا کہ قرآن مجید میں ان کا قول منقول ہے:
«وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ»
یعنی ہمیں صرف زمانہ ہی ہلاک کرتا ہے۔ [سورة الجاثيه: 24]
انہی کی پیروی کرتے ہوۓ بعض جاہل عوام زمانے کو برا کہہ بیٹھتے ہیں۔
حالانکہ ایسی حرکتوں سے کلی اجتناب کرنا چاہئے۔ ہر انسان پر فرض ہے کہ وہ ان تمام کاموں سے بچے جن سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔
➍ صرف ایک اللہ ہی مدبر اور متصرف ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ جو لوگ اس کے شریک بنا لیتے ہیں، ان شریکوں سے اللہ پاک ہے۔
➎ بعض روایتوں میں زمانے کی مذمت بھی آئی ہے، مثلاً ایک حدیث میں آیا ہے کہ:
«لا ياتي عليكم زمان إلا الذى بعده أشر منه»
”تم پر جو زمانہ بھی آئے گا اس کے بعد والا زمانہ اس کی بہ نسبت زیادہ شر والا (خراب) ہو گا۔“ [صحيح البخاري: 7068]
ان احادیث میں کوئی تعارض نہیں ہے، کیونکہ اچھا زمانہ ہو یا بظاہر برا زمانہ، سب اللہ کی طرف سے ہے۔ اس میں زمانے کو برا نہیں کہا گیا اور نہ گالیاں دی گئی ہیں۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 22