🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس حدیث میں سختی سے تنبیہ کی گئی ہے۔ کہ امام سے پہلے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس حدیث میں سختی سے تنبیہ کی گئی ہے۔
کہ امام سے پہلے نہ رکوع کیا جائے اورنہ سجدہ-
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک عمر کے تقاضے کی وجہ سے قدرے بھاری ہو گیا تھا ممکن ہے کسی نوجوان چست آدمی کو یہ خیال آ جائے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو جسمانی کیفیت کی وجہ سے نماز آہستہ رفتار سے پڑھتے ہیں۔
ہم لوگ جو جلدی کرسکتے ہیں تو ہمیں جلدی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح فرما دیا کہ مقتدیوں کو بہرحال امام سے پیچھے رہنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 962