مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جب مقتدی امام کے بعد رکوع میں جائے گا۔ تو سراٹھاتے وقت بھی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جب مقتدی امام کے بعد رکوع میں جائے گا۔
تو سراٹھاتے وقت بھی وہ امام سے اتنا ہی پیچھے ہوگا۔
اس طرح مقتدی کا رکوع بھی اتنا ہی طویل ہوجائے گا۔
جتنا طویل امام کا رکوع ہے۔
یہی کیفیت قومے سجدے اور جلسے کی ہے۔
(2)
رکوع، سجدہ، قومہ اور جلسہ چونکہ ایسے ارکان ہیں جن میں اللہ کا ذکرکیا جاتا ہے۔
اور دعایئں اور تسبیحات پڑھی جاتی ہیں۔
اس لئے امام کے بعد سر اٹھانے والے کو سنت کے مطابق نماز پڑھانے والے امام سے یہ خطرہ نہیں کہ امام میرے اٹھنے تک قومے یا جلسے سے فارغ نہ ہوجائے۔
تعدیل ارکان کے ساتھ نماز پڑھنے والے امام کا مقتدی امام سے پیچھے رہنے کے باوجود اس کے ساتھ ارکان میں شامل ہوجاتا ہے۔
حدیث کا یہی مطلب ہے کہ بعد میں رکوع اور سجدہ کرنے کے باوجود تم تمام ارکان میں میرے ساتھ شامل رہو گے لہٰذا جلدی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 963