مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کے پہلے حصے ”یعنی اس شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی۔
جولوگوں کا امام بن جائے حالانکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں۔“
کو صحیح قرار دیا ہے۔
حدیث کا یہ جملہ اگلی حدیث میں بھی آ رہا ہے جسے ہمارے محقق نے حسن قرار دیا ہے بنا بریں یہ جملہ قابل عمل اور قابل حجت ہے تفصیل کےلئے دیکھئے: (صحیح الترغیب للأبانی، رقم: 486، 483 وضعیف سنن ابن ماجه، رقم: 205)
(2)
امام کے لئے یہ وعید اس وقت ہے جب نمازیوں کی اس سے ناراضی کی شرعاً معقول وجہ ہو مثلا وہ کسی اور اہلیت رکھنےوالے آدمی کو امام مقرر کرنا چاہتے ہوں یا اس کے فسق وفجور کی وجہ سے اسے امام بنانا پسند نہ کرتے ہوں۔
لیکن اگر وہ اس لئے ناراض ہوں کہ امام انھیں شرک وبدعت سے یا غلط کاریوں سے منع کرتا ہے۔
یا سنت کے مطابق اطمینان سے اور اول وقت نماز پڑھاتا ہے۔
یا اس قسم کی کوئی وجہ ہو تو امام گناہگار نہیں۔
مقتدیوں کی غلطی ہے۔
انھیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔
(3)
آخری وقت میں نماز ادا کرنے اور کسی آزاد آدمی کو اغوا کرکے غلام بنا لینے کا گناہ دوسری صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
تاہم نماز کے قبول نہ ہونے کی روایت صحیح نہیں۔
جیسے کہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے وضاحت کی ہے۔
(4)
بلاعذر نماز آخر وقت میں پڑھنے پر وعید آئی ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
”یہ منافق کی نماز ہے وہ بیٹھا سورج کو دیکھتا رہتا ہے۔
حتیٰ کہ جب وہ (غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے اور)
شیطان کے سینگوں کے درمیان ہوجاتا ہے۔
تو یہ اٹھ کرچار ٹھونگیں مار لیتا ہے۔
جن میں اللہ کو بہت کم یاد کرتا ہے۔“ (صحیح مسلم، المساجد، باب استحباب التبکیر بالعصر، حدیث: 622)
(5)
آزاد آدمی کو اغوا کرکے غلام بنا لینا بھی بہت بڑا جرم ہے۔
جس کی شناعت احادیث میں وارد ہے۔
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
تین آدمیوں کے خلاف قیامت کے دن میں خود مدعی ہوں گا۔
۔
۔
ایک وہ آدمی جس نے کسی آزاد کو (غلام بنا کر)
بیچ دیا اور اس کی قیمت کھالی“ (صحیح البخاري، البیوع، باب إثم من باع حرا، حدیث: 2227)

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 970