🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) پہلے بیان ہوا کہ اگر مقتدی دو ہوں تو امام کے پیچھے کھڑے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
پہلے بیان ہوا کہ اگر مقتدی دو ہوں تو امام کے پیچھے کھڑے ہوں۔
لیکن یہ حکم اسوقت ہے جب دونوں مرد ہوں۔
جب ایک عورت اور ایک مرد مقتدی ہوں تو مرد کو امام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
عورت کے ساتھ نہیں اگرچہ وہ نابالغ ہی کیوں نہ ہو۔
اسی طرح اگر دو مرد اور ایک عورت مقتدی ہوں تو دونوں مرد امام کے پیچھے کھڑے ہوں اورعورت ان کے پیچھے اکیلی کھڑی ہو۔

(2)
مرد کا صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہونا درست نہیں جب کہ عورت اکیلی کھڑی ہوسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی اورعورت کھڑی ہونے والی نہ ہو۔

(3)
عورت محرم ہو یا غیر محرم ایک ہی حکم ہے۔
اسے مرد کے ساتھ کھڑے ہونا نہیں چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 975