🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نماز باجماعت ادا کرتے وقت نمازیوں کی صف بالکل سیدھی ہونی چاہیے۔ نمازیوں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نماز باجماعت ادا کرتے وقت نمازیوں کی صف بالکل سیدھی ہونی چاہیے۔
نمازیوں کو ایک دوسرے کے آگے پیچھے نہیں ہونا چاہیے۔

(2)
امام کوچاہیے کہ مقتدیوں کی صفوں کا خیال رکھے۔
اورانھیں صفیں سیدھی رکھنے کی تاکید کرے۔

(3)
صحابہ کرامرضوان للہ عنہم اجمعین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی تعمیل اس طرح کرتے تھے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خوب کھڑے ہوتے تھے۔
حتیٰ کہ کندھے سے کندھا قدم سے قدم اور ٹخنے سے ٹخنہ ملا لیتے تھے۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الأذان، باب إلزاق المنکب بالمنکب والقدم بالقدم فی الصف، حدیث: 725 و سنن أبي داود، صلاة، باب تسویة الصفوف، حدیث: 662)

(4)
صفوں کا ٹیڑھا ہونا اور نمازیوں کا ایک دوسرے سے ہٹ کر کھڑا ہونا اختلافات اور جھگڑے پیدا ہونے کا باعث ہے۔
اس طرح باہم مل کرکھڑے ہونے سے باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔
اور اختلافات ختم ہوتے ہیں۔
اس لئے اس سنت پر توجہ اور اہتمام سے عمل کرنا چاہیے۔

(5)
اگلی صفوں میں معمر افراد اور صاحب علم افراد کو کھڑا ہونا چاہیے۔
اس کے بعد نوجوان اور نسبتاً کم علم والے کھڑے ہوں۔
پھر بچے اور آخر میں عورتوں کی صف ہونی چاہیے۔

(6)
جوانوں کو چاہیے کہ بزرگوں کےمقام اور ان کی عظمت کا لحاظ رکھیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 976