مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد مسائل: (1) امامت کا زیادہ مستحق وہ شخص ہے جو دوسروں سے افضل ہو اور افضلیت...
اردو حاشہ:
فوائد مسائل:
(1)
امامت کا زیادہ مستحق وہ شخص ہے جو دوسروں سے افضل ہو اور افضلیت کا معیار نہ مال ودوولت ہے نہ خاندان اور قبیلہ بلکہ دین کا علم افضلیت کا میعار ہے۔
(2)
صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین قرآن مجید کے الفاظ کے ساتھ ساتھ اس کے مفہوم اور مسائل سے بھی آگاہی حاصل کرتے تھے اس لئے جسے قرآن زیادہ یاد ہوتا تھا۔
وہ علم میں بھی برتر ہوتا تھا۔
(3)
دینی علوم میں سب سے اہم علم قرآن مجید کا علم ہے۔
اس کے بعد سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور حدیث شریف کا مرتبہ ہے۔
جو قرآن مجید کی تشریح ہے۔
(4)
قرآن کا عالم اگر عمر میں چھوٹا ہو تب بھی بڑی عمر والوں کی نسبت امامت کا زیادہ حق رکھتا ہے۔
حضرت عمرو بن سلمہ جرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں اپنے قبیلے کی امامت کراتے تھے۔
کیونکہ انھیں قرآن زیادہ یاد تھا۔
اسوقت ان کی عمر آٹھ سال تھی۔ (سنن نسائي الإمامة، باب إمامة الغلام قبل ان یحتلم حدیث: 790 وسنن ابی داؤد، الصللاۃ، باب من أحق بالإمامة؟ حدیث: 585)
(5)
جو شخص امامت کا زیادہ حق رکھتا ہے۔
اس کی اجازت یا فرمائش پر دوسرا آدمی امام بن سکتاہے۔
(6)
مخصوص نشست سے مراد وہ جگہ ہے جہاں کا کوئی شخص اپنے منصب ومرتبے کے مطابق بیٹھنے کا حق رکھتا ہے۔
یا گھر میں جہاں وہ عام طور پر بیٹھا کرتا ہے۔
مثلاً کسی سرکاری ملازم اور عہدیدار کے دفتر میں اس کی خاص کرسی یاگھر میں کسی بزرگ کے بیٹھنے کی خاص جگہ وہاں دوسرے آدمی کو بلا اجازت نہیں بیٹھنا چاہیے۔
کیونکہ یہ بڑوں کے احترام کے منافی ہے۔
البتہ اگر صاحب حق اجازت دے تو وہاں بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 980