🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) کسی ذمہ دار یا افسر کی شکایت اس سے بالاتر شخصیت کے سامنے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کسی ذمہ دار یا افسر کی شکایت اس سے بالاتر شخصیت کے سامنے پیش کرنا غیبت میں شامل نہیں۔

(2)
نماز باجماعت سے جان بوجھ کر پیچھے رہنا جائز نہیں۔
لیکن امام کے طویل نماز پڑھانے کی وجہ سے اس شخص کے جان بوجھ کر پیچھے رہنے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ناراض نہیں ہوئے۔
بلکہ اسے ایک معقول عذر قرار دیا۔

(4)
نماز میں تخفیف مناسب ہے لیکن تخفیف کا مقصد بہت زیادہ مختصر کردینا نہیں۔
بلکہ تقریباً اتنی مقدار میں تلاوت کریں جتنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر نماز میں ساٹھ سے سو آیات تک تلاوت کرتے تھے۔
دیکھئے: (سنن ابن ماجه، اقامة الصلاة، باب القراءة فی صلاة الفجر، حدیث: 818)

(5)
ضرورت مند کا مطلب یہ ہے کہ نماز باجماعت میں ایسے مسلمان بھی شریک ہوتے ہیں جنھیں نماز کے بعد کوئی ضروری کام کرنا ہوتا ہے اورطویل قراءت سے انھیں پریشانی ہوتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 984