🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فائده: قوم میں اختلاف واتفاق کے کچھ ظاہری اسباب ہوتے ہیں۔ اور کچھ روحانی اسباب بھی ہوتے...
اردو حاشہ:
فائده:
قوم میں اختلاف واتفاق کے کچھ ظاہری اسباب ہوتے ہیں۔
اور کچھ روحانی اسباب بھی ہوتے ہیں۔
جن کا احساس عام لوگوں کو نہیں ہوتا۔
اختلاف کے انہی اسباب میں سے ایک سبب نماز کے دوران میں صف کا سیدھا نہ ہونا بھی ہے۔
جب کہ صف سیدھی کرنے سے دلوں میں اتفاق اور محبت پیدا ہوتی ہے۔
اس لئے اماموں کو اس چیز کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے۔
اور مقتدیوں کوبھی چاہیے کہ صفیں سیدھی رکھنے اور مل کرکھڑے ہونے پر خاص طور پر توجہ دیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 994