مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) صف کا شگاف پر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر صف میں دو...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
صف کا شگاف پر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر صف میں دو آدمی ایک دوسرے سے اتنے دور کھڑے ہیں۔
کہ درمیان میں ایک آدمی کی جگہ ہے۔
تو بعد میں آنے والا اس جگہ کھڑا ہوجائے ورنہ انھیں کہے کہ آپس میں مل جاؤ تاکہ درمیان میں خالی جگہ باقی نہ رہے۔
(2)
اگر پہلی صف کے کنارے پر آدمی کی جگہ باقی ہو اور لوگ پچھلی صف میں کھڑے ہو گئے ہوں۔
تو بعد میں آنے والا اگلی صف کے کنارے پر خالی جگہ میں کھڑا ہو جائے یہ بھی صف ملانے میں شامل ہے۔
(3)
صف میں جس مقام پرخالی جگہ ہو۔
اس مقام کے نمازیوں کو چاہیے کہ ہرشخص امام کی طرف ملتا چلا جائے۔
امام سے دایئں طرف والا ہر شخص اپنے بایئں ساتھی سے ملے اور امام سے بایئں طرف والا ہر شخص اپنے دایئں ساتھی سے ملے۔
اس طرح شکاف پر ہوجائےگا۔
اگر اس کے برعکس ملیں گے تو شگاف پر نہیں ہوگا یا لوگوں کو امام سے دور ہٹنا پڑے گا جو مناسب نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 995