مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) رسول اللہ ﷺ ہر اس کام میں دایئں طرف کو ترجیح دیتے تھے۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر اس کام میں دایئں طرف کو ترجیح دیتے تھے۔
جو طبعاً شرعاً مستحسن ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ارشاد ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام کاموں میں (جیسے)
وضو کرنے، کنگھی کرنے اور جوتے پہننے میں دایئں طرف سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے۔ (صحیح البخاري، الوضوء، باب التیمن فی الوضوء والغسل، حدیث: 168، وصحیح مسلم، الطھارۃ، باب التیمن فی الطھور وغیرہ، حدیث: 268)
اس حدیث کی روشنی میں نماز میں کھڑے ہوتے وقت بھی ممکن حد تک دایئں طرف کھڑے ہونے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔
لیکن یہ روایت صحیح ابن خزیمہ، مسند احمد اورسنن بہیقی وغیرہ میں بہ ایں الفاظ مروی ہے۔ (اِنَّ اللهَ وَمَلاَئِكَتُهُ يُصَلُّوْنَ عَلَي الَّذِيْنَ يَصِلُوْنَ الصَّفُوْفَ)
اللہ تعالیٰ صفوں کے ملانے والوں پر رحمت نازل کرتا ہے اور فرشتے ان کےلئے دعایئں کرتے ہیں۔
اورامام بہیقی شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ اور مسند احمد کے محققین کے نزدیک یہ روایت انہی الفاظ کے ساتھ محفوظ اور صحیح ہے گویا ان کے نزدیک اس حدیث میں (مَیَامِنَ الصَّفُوف)
کی بجائے (يَصِلُونَ الصَّفُوف)
ہی کے الفاظ ہیں۔
ملاحظہ ہو:
(تمام المنة، ص: 288، وضعیف سنن ابی داؤد رقم: 676 والموسوعة الحدیثیة (مسند أحمد)
ج 444/40 رقم الحدیث 24381)
اس اعتبار سے اس حدیث سے صفوں کے ملانے کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے۔
نہ کہ امام کے دایئں جناب کھڑے ہونے کی فضیلت کا جس کا مطلب یہ ہے کہ امام کے دایئں یا بایئں جانب کھڑا ہونا یکساں ہے۔
اصل فضیلت صف بندی کا صحیح طریقے سے اہتمام کرنے میں ہے۔
تاہم ہر معاملے میں دایئں جانب کی جو عمومی فضیلت ہے اس کے تحت امام کی داہنی جانب باعث فضیلت ہو سکتی ہے۔
واللہ أعلم۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1005