مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ روایت سخت ضعیف (بلکہ منکر) ہے۔ خود اس حدیث کےالفاظ میں بھی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ روایت سخت ضعیف (بلکہ منکر)
ہے۔
خود اس حدیث کےالفاظ میں بھی تعارض ہے پہلے جملے میں اٹھارہ مہینے اور دوسرے جملے میں دو مہینے کی مدت بیان کی گئی ہے۔
(2)
یہ واقعہ صحیح بخاری میں بھی مروی ہے۔
لیکن اس میں اٹھارہ مہینے کی بجائے سولہ یا سترہ مہینے کےالفاظ ہیں۔
دیکھئے: (صحیح البخاري، الإیمان، باب الصلاۃ من الإیمان، حدیث: 40)
اور بخاری کی روایت زیادہ صحیح ہے۔
کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں اپنے گھر سے 27 صفر کو اور غار ثور سے یکم ربیع الاول کو روانہ ہوئے تھے۔
اور 8 ربیع الاول کو قباء میں تشریف فرما ہوئے جبکہ تحویل قبلہ کا حکم دوسرے سال رجب کے وسط میں نازل ہوا۔
اس طرح یہ درمیانی مدت سولہ ماہ اور کچھ دن بنتی ہے۔
واللہ اعلم۔
(3)
قبلے کی تبدیلی کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کی طرف منہ کرکے جو نماز سب سے پہلے ادا کی وہ نماز عصر تھی۔ (حوالہ مذکورہ بالا)
(4)
انصار کا نماز کے دوران میں حکم معلوم ہونے پر فوراً کعبہ کی طرف رخ کرلینے کا ذکر بھی صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ (حوالہ مذکورہ بالا)
(5)
ایک قابل اعتماد آدمی کی بیان کردہ خبر یا حدیث پراعتماد کر کے عمل کرلینا چاہیے۔
(6)
اگر کوئی شخص اپنے یقین کے مطابق قبلے کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہا ہو۔
پھر اسے نماز کےدوران میں معلوم ہوجائے کہ قبلہ کا رخ دوسری طرف ہے۔
تو نماز کے دوران ہی ادھر رخ کرلینا چاہے۔
اس کی پہلی نماز درست ہے۔
دہرانے کی ضرورت نہیں۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1010