مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ عین جنوب میں واقع ہے۔ اس لئے اہل...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ عین جنوب میں واقع ہے۔
اس لئے اہل مدینہ کےلئے سمت قبلہ کا تعین مشکل نہیں۔
دوسرے شہروں کے مسلمان اپنے اپنے شہروں کی نسبت سے نماز ادا کرتے ہیں۔
کیونکہ مختلف شہروں سے کعبہ شریف کی سمت مختلف ہے۔
(2)
جو شخص مسجد حرام میں نماز ادا کررہا ہو۔
وہ کعبہ شریف کی عمارت کودیکھ کر عین اس کی طرف منہ کرسکتا ہے۔
لیکن دور کے لوگ اس بات کے مکلف نہیں کہ عین عمارت کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھیں۔
ان کے لئے اندازے سے سمت قبلہ کا تعین کر لینا ہی کافی ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقرۃ: 286)
”اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی طاقت سے بڑھ کر کام کرنے کا پابند نہیں کرتا۔“

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1011