مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس نماز کو تحیۃ المسجد کہا جاتا ہے۔ (2) مسجد میں داخل ہوکر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس نماز کو تحیۃ المسجد کہا جاتا ہے۔
(2)
مسجد میں داخل ہوکر بیٹھنے سے پہلے اگر کوئی اور نماز مثلاً سنت یا فرض پڑھ لیں۔
تو تحیۃ المسجد بھی ادا ہوجاتی ہے۔
الگ سےپڑھنے کی ضرورت نہیں۔
(3)
بعض علماء مکروہ اوقات میں بھی تحیۃ المسجد پڑھنے کے قائل ہیں۔
ان کی دلیل حدیث کا عموم ہے۔
کہ جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو دو رکعت پڑھے۔
اس عموم میں کراہت کے اوقات بھی داخل ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی وقت کا استثناء نہیں کیا۔
جب کہ دوسرے علماء اس عموم میں کراہت کے اوقات کوداخل نہیں کرتے۔
اس لئے ان کے نزدیک اوقات کراہت میں دیگر نفلی نمازوں کے علاوہ تحیۃ المسجد کی دو رکعتیں پڑھنا بھی جائز نہیں۔
ایک تیسری رائے یہ ہےکہ پڑھنے کا جواز ہے لیکن بچنا بہتر ہے واللہ أعلم۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1013