🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مسجد قباء کی زیارت اور وہاں نماز ادا کرنے کے لئے اہتمام سے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مسجد قباء کی زیارت اور وہاں نماز ادا کرنے کے لئے اہتمام سے جانا مسنون ہے۔
البتہ دوسرے شہر سے سفر کرکے مدینہ جاتے وقت زیارت مسجد نبوی کی نیت کرنی چاہیے۔
اس کے بعد مدینہ کی دوسری مساجد اور مسجد قباء کی زیارت کےلئے جا سکتا ہے۔

(2)
جب کوئی عالم یا بزرگ محلے میں تشریف لائے تو عوام کو چاہیے کہ اس سے ملنے اور علمی استفادہ حاصل کرنے کےلئے حاضر ہوں۔

(3)
نمازی کو دوسرا آدمی سلام کہہ سکتاہے۔

(4)
اگر نمازی کو سلام کہا جائے۔
تو وہ نماز کے دوران میں اشارے سے جواب دے زبان سے جواب نہ دے۔

(5)
نمازکے دوران میں کسی قسم کا ضروری اشارہ کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1017