الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : باب اور حدیث میں مناسبت : امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا کہ...
فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا کہ نفاس کو حیض کہنا مگر وہ ایسی حدیث نہ لا سکے کیوں کہ ان کی شرط پر نہ تھی، جس میں نفاس کو حیض کہا گیا ہو بلکہ حدیث پیش کرتے ہیں جس میں حیض کو نفاس کہا گیا ہے۔
ابن رشد رحمہ اللہ وغیرہ فرماتے ہیں کہ:
«مراد البخاري ان يثبت ان النفاس هو الاصل فى تسمية الدم الخارج» [فتح الباري، ج 1، ص 520]
”امام بخاری رحمہ اللہ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ نفاس دراصل نکلنے والے خون کا نام ہے۔“ (اسی لیے دونوں کا حکم ایک جیسا ہے)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«ان حكم دم النفاس حكم دم الحيض» [فتح الباري ج1ص 520]
”نفاس کے خون کا حکم حیض کے خون جیسا ہے۔“
صاحب المتواری رقمطراز ہیں:
«ان حكم الحيض و النفاس فى منافاة الصلاة» [المتواري ص81]
”یہ کہ حیض کا حکم نفاس کے حکم میں ہے کیوں کہ دونوں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔“
شاہ ولی اللہ فرماتے ہیں:
«حاصل ما اراده البخاري رحمه الله ان إطلاق الحيض على النفاس والنفاس على الحيض شائع فيما بين العرب فكان، ماثبت من الاحكام الحيض ثابتاً النفاس ايضاً . . .» [شرح تراجم ابواب البخاري، ص123]
”حاصل یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کی غرض یہ کہ حیض کا اطلاق نفاس پر ہے اور نفاس کا اطلاق حیض پر ہے پس جو احکامات حیض کے لیے ہیں وہی نفاس کے لیے بھی ہیں جس کی کوئی تفصیل شارح نے نہیں کی نفاس کے بارے میں۔“ (کیوں کہ ان دونوں کا حکم یکساں ہے مگر گنتی کا فرق ہے)
بدر الدین بن جماعۃ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
(ترجمۃ الباب اور حدیث میں) ”فقھی فائدہ یہ ہے کہ نفاس کا حکم بعین حیض کے حکم میں ہے (کیونکہ دونوں حرام چیزیں یکساں ہیں) اور دونوں پر غسل واجب ہے کیوں کہ نفاس حیض ہی کا خون ہے اور دونوں کا حکم ایک ہی ہے۔“ [مناسبات تراجم البخاري، ص 43-44]
امام خطابی رحمہ اللہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ حیض اصل لفظ نفاس سے ماخوذ ہے اور وہ خون ہے۔ [اعلام الحديث فى شرح صحيح البخاري۔ ج1۔ ص313]
لہٰذا امام بخاری رحمہ اللہ نے جو باب قائم فرمایا اس کی غرض یہی تھی کہ نفاس حیض کے حکم میں ہے اور حیض نفاس کے حکم میں کیوں کہ دونوں صلاۃ ادا کرنے سے روکتے ہیں یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول 144