🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) خشوع میں یہ بات بھی شامل ہے کہ نظریں جھکا کرکھڑے ہوں۔ کسی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خشوع میں یہ بات بھی شامل ہے کہ نظریں جھکا کرکھڑے ہوں۔
کسی وجہ سے قبلے کی طرف نظر اٹھ جائے تو جائز ہے۔
دیکھئے: (صحیح البخاري، الأذان، باب رفع البصر إلی الإمام فی الصلاۃ، حدیث: 746)

(2)
نماز میں آسمان کی طرف نظراٹھانا بھی اسی طرح منع ہے جس طرح دایئں بایئں دیکھنا منع ہے۔

(3)
بعض اوقات گناہوں کی سزا دُنیا میں بھی مل سکتی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1043