🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ روایت ضعیف ہے۔ اسی لئے یہ سارا واقعہ ہی بے بنیاد ہے۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ روایت ضعیف ہے۔
اسی لئے یہ سارا واقعہ ہی بے بنیاد ہے۔

(2)
ہر عمل میں نیت کا صحیح ہونا بہت ضروری ہے۔

(3)
عورتوں کا فرض نماز باجماعت ادا کرنے کےلئے مسجد میں آنا جائز ہے۔

(3)
اس آیت کو ماقبل اور ما بعد سے ملا کر پڑھا جائے تو آیات کا مفہوم یوں بنتا ہے۔
”اور بلاشبہ ہم ہی موت اور زندگی دیتے ہیں۔
اور بے شک ہم ہی (بالآخر ہرچیز کے اور ہر شخص کے)
وارث ہیں۔
اور یقیناً تم سے آگے بڑھنے والے بھی ہمارے علم میں ہیں۔
اور پیچھے ہٹنے والے بھیں آپ کارب ان (سب)
کوجمع کرے گا۔
وہ یقیناً بڑی حکمتوں والا اور بڑے علم والا ہے۔ (الحجر: 23 تا 25)
اس سیاق کی روشنی میں آگے بڑھنے والوں اور پیچھے ہٹنے (یا پیچھے رہ جانے)
والوں کا مطلب پہلے فوت ہوجانے والے اور ان کے پسماندگان بھی ہوسکتا ہے۔
اور نیک کاموں میں سبقت لے جانے والے اور کوتاہی اور سستی سے کام لینے والے بھی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1046