🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ شخص ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے جیسا کہ دوسری...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  یہ شخص ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے جیسا کہ دوسری روایت میں تصریح ہے۔
دیکھئے: (تحفة الأحوذي، 160/3،   حدیث: 579)

(2)
سجدہ تلاوت میں مذکورہ بالادعا پڑھنا مسنون ہے۔

(3)
شرعی مسائل خواب سے ثابت نہیں ہوتے۔
یہ دعا اس لئے سنت نہیں کہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خواب میں سنی تھے۔
بلکہ اس لئے سنت ہے۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عملی طور پر اسے پڑھا ہے۔

(4)
شجر وحجر اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
لیکن ہمیں ا س کااحساس نہیں ہوتا۔
خواب میں اللہ تعالیٰ نے صحابی کو ایک حقیقت کی اطلاع دی جس کی تایئد قرآن مجید سے بھی ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
﴿أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّـهَ يَسْجُدُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ ۖ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ ۗ﴾ (الحج: 18)
 ”کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں۔
جوآسمانوں میں ہیں۔
اورجوزمین میں ہیں۔
اورسورج، چاند، ستارے، پہاڑ، درخت، چوپائے اور بہت سے لوگ بھی (اللہ کوسجدہ کرتے ہیں)
اور بہت سے لوگوں پرعذاب ثابت ہوچکا ہے۔ (کیونکہ وہ اللہ کوسجدہ نہیں کرتے)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1053