مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ تاہم صحیح احادیث سے قرآن مجید میں 15...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔
تاہم صحیح احادیث سے قرآن مجید میں 15 سجدوں کا ذکر ملتا ہے۔
جبکہ احناف اور شوافع 14 سجدوں کے قائل ہیں۔
احناف سورہ حج میں ایک سجدے کے قائل ہیں۔
جبکہ سورہ حج میں دو سجدوں کا ثبوت احادیث سے ملتا ہے۔
یہ احادیث اگرچہ سنداً ضعیف ہیں۔
لیکن حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ان کے کچھ شواہد بھی موجود ہیں۔
جو ایک دوسرے کی تقویت کا باعث ہیں۔ (تفسیر ابن کثیر، سورة الأنبیاء، آیت: 18)
نیز محقق عصر شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔ (تعلیقات المشکاۃ، الصلاۃ، حدیث: 1030)
نیز ابوداؤد کی حدیث کو جس میں سورہ حج کے دو سجدوں کا ذکر ہے۔
ہمارے محقق نے حسن قرار دیا ہے۔
ملاحظہ ہو:
(سنن ابی داؤد، حدیث: 1402)
کی تحقیق وتخریج۔
شوافع سورۃ ص کے سجدے کے قائل نہیں ہیں۔
جبکہ صحیح بخاری میں روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورہ ص کا سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ (صحیح البخاري، سجود القرآن، حدیث: 1069)
الحاصل احادیث سے قرآن پاک میں 15 سجدوں کا ذکر ملتا ہے۔
لہٰذا قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے 15 مقامات پر سجدہ کرنا مستحب ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1057