🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : باب اور حدیث میں مناسبت : ◈ ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : «وجه...
فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
◈ ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وجه ادخال الصلاة فى السفينة فى ترجمة الصلاة على الحصير أنهما اشتر كافى ان الصلاة عليهما صلاة على غير الارض لئلا يتخيل ان مباشرة المصلي للارض شرط» [المتواري على ابواب البخاري، ص85]
ترجمہ: ”یعنی امام بخاری رحمہ اللہ نے جو باب قائم فرمایا کہ بوریئے پر نماز پڑھنے اور حدیث پیش کی کشتی پر نماز پڑھنے کی۔ دراصل یہ دونوں مشترک ہیں نماز کے ایک مسئلے پر کہ زمین کے علاوہ کسی اور چیز پر سجدہ کیا جائے تو درست ہے تاکہ یہ خیال نہ رہے کہ نمازی کے لیے زمین کا ہونا شرط ہے۔“

◈ امام قسطلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اس لیے پیش کیا کہ مصنف ابن ابی شیبہ کی روایت کے ضعف کی طرف اشارہ مقصود ہے جس میں یہ الفاظ ہیں:
«عن شريح بن هاني» انہوں نے امی عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بوریئے پر نماز پڑھتے تھے؟ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِيْنَ حَصِيْرًا» تو امی عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بوریئے پر نماز نہیں پڑھتے تھے۔ امام قسطلانی کے مطابق مصنف ابن ابی شیبہ کی روایت ضعیف ہے یزید بن المقدام کی وجہ سے۔ [ارشاد الساري، ج1، ص405]
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا کہ نماز بوریے پر پڑھنا اور ساتھ میں اثر نقل فرمایا کہ کشتی پر نماز پڑھنا، امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود یہ ہے کہ کشتی زمین نہیں ہے تو اس پر بھی نماز درست ہو گی اور مزید دلیل کے طور پر انس رضی اللہ عنہ والی حدیث پیش کی۔

◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اثر اور ترجمۃ الباب میں مناسبت دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
«الاستدلال بأثر جابر بأنها اشتركا فى ان الصلاة عليهما غيرالصلاة على الأرض» [فتح الباري: 489/1]
عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول 158