🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) قرآن مجید میں احکام مختصر طور پر بیان کئے گئے ہیں۔ جن کی تشریح...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
قرآن مجید میں احکام مختصر طور پر بیان کئے گئے ہیں۔
جن کی تشریح احادیث سے ہوتی ہے۔
اس لئے دونوں پر ایمان رکھنا اور عمل کرنا ضروری ہے۔

(2)
صحیح حدیث قرآن مجید کے خلاف نہیں ہوسکتی البتہ یہ ممکن ہے کہ قرآن مجید میں ایک حکم مطلق یا عام استعمال ہوا ہو اور حدیث سے معلوم ہو کہ یہ حکم مطلق نہیں بلکہ فلاں شرط سے مقید ہے۔
یا یہ حکم عام نہیں بلکہ فلاں فلاں صورت کے ساتھ خاص ہے ایسی حدیث کو قرآن کے خلاف یا قرآن کے حکم پراضافہ کہہ کر ترک کرنا جائز نہیں۔
کیونکہ یہ اضافہ نہیں بلکہ قرآن کی وہ تبین (وضاحت)
ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا منصب تھا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1066